سیئول:(اے پی پی)شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربے کرنے کا اعلان کردیا۔۔امریکی صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے بلپردستخط کردیئے ۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر سوزن رائس کاکہنا ہے کہ امید ہے چین شمالی کوریا کے پر لگائی جانے والی پابندی کی حمایت کرے گا۔شمالی کوریا نے رواں ماں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلکا تجربہ کیا تھا جس کی چین سمیت مختلف ممالک نے مذمت کی تھی ،کسی بھی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے مزید میزائل تجربے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خلا کو تسخیر کرنا چاہتے ہیں اور مزید سیٹلائیٹ لانچ کر یں گے۔میزائل تجربے میں شامل افراد کو خراجتحسینپیش کرنے کی تقریبسے خطاب میں کم جونگ ان نے کہا کہ جو سائنسدان ان تجربوں میں شامل ہیں وہقوم کے ہیرو ہیں۔امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کی منظوری کے بعد شمالی کوریا پر حالیہ تجربے کے حوالے سے نئی پابندیاں لگانے کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔وائٹ ہاوس کے ترجمانجوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرعائد کی گئی پابندیوں کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جو پیانگ یانگ کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔جوش ارنیسٹ نے کہا کہ امریکا امید کرتا ہے کہ ان پابندیوں سے شمالی کوریا پر دباو بڑھے گا۔ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تجارت اور اس کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے ،شمالی کوریا کے راکٹ پروگرام سے وابستہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد نئی پابندیوں کانشانہ بنیں گے،امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب ککر کے مطابقبل کے تحت پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اثاثے ضبط، ویزا پابندی اور سرکاری معاہدے مستردکیے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے امید ظاہر کی ہے چین بھی ان پابندیوں کی حمایت کرے گا، یہ جانتے ہوئے بھی کہ چین شمالی کوریا کی حمایت کرتا ہے اور چین جانتا ہے کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی قانون کیخلاف ورزی کی ہے۔ چین سیامید ہے کہ وہ حالیہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا پر لگائی جانے والی نئی پابندیوں کی واضححمایت کرے گا،شمالی کوریاکی حامیچین اورمخالفین جاپان اور جنوبی کوریا کا نئی پابندیوں کیخلاف کوئی موقف اب تک نہیں آیا ہے۔