خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کامیزائل تجربہ ناکام ہوگیا، جنوبی کوریاکا دعویٰ

سیؤل ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا میزائل تجربہ ناکا م قرار دیدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا حکام کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا درمیانی مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل مسوڈان کا تجربہ کرنا چاہتا تھا جو ناکام ہو گیا ۔پنٹاگون کے مطابق امریکی اسٹریٹجک کمانڈ سسٹم نے میزائل لانچ کئے جانے کی نشاندہی کی ،جو لانچنگ کے فوری بعد فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ جنوبی کورین حکام کے مطابق یہ میزائل مسوڈان بیلسٹک میزائل تھا،جو شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کیو سونگ کے نزدیک سے لانچ کیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کور یا حکام کا دعوی ہے کہ مسوڈان میزائل امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔