خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا اعلی فوجی اہلکار ریاست سے منحرف ہوکر جنوبی کوریا پہنچ گیا

پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا کے ایک اعلی فوجی اہلکار ریاست سے منحرف ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیؤل حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاسوسی کی کارروائیوں کی سربراہی کرنے والا یہ اہلکار جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ کوریائی جنگ کے بعد سے اٹھائیس ہزار شمالی کوریائی باشندے کمیونسٹ ملک سے فرار ہو چکے ہیں لیکن اعلی سرکاری عہدیداروں کا اس طرح فرار ایک انوکھی بات ہے۔