سیوئل / پیانگ یانگ(آن لائن) شمالی کوریا نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی صوبہ ہیمگائیون کے مشرقی ساحلی خطے کے نزدیک ایک سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے شمالی کوریا نے یہ تجربہ متعدد راکٹ تجربات کے صرف تین روز بعد کیا ہے ۔