پیانگ یانگ:(اے پی پی)شمالی کوریا نے سالڈ فیول راکٹ انجن کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ انجن تجربے کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بھی موجود تھے۔انہوں نے کامیاب تجربے پر خوشی کااظہار کیا ہے۔ اس نئے تجربے سے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اگر راکٹ انجن کے تجربے کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے 2بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔