خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا
واشنگٹن:(ملت آن لائن) شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد سیکورٹی کونسل نے پیانگ یانگ پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ کا واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فرانس اور اٹلی کے سفیروں کی طرف سے شمالی کوریا پابندیاں سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے تمام ملازمین کو امریکا سے بے دخل کئے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو پورے براعظم امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی کے مطابق ہواسانگ 15 میزائل اس کا طاقت ور ترین میزائل ہے اور اس تجربے سے جوہری ریاست بننے کا مشن بھی مکمل ہو گیا۔