خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا نیا میزائل امریکی دارالحکومت کو نشانہ بناسکتا ہے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا کا نیا میزائل امریکی دارالحکومت کو نشانہ بناسکتا ہے، جنوبی کوریا
سیؤل:(ملت آن لائن)جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا نیا میزائل امریکی دارالحکومت تک جا سکتا ہے۔عالمی ذرائع اطلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں جمع کرائی جانے اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میزائل کی جسامت جولائی میں کیے گئے ہواسونگ چودہ بیلسٹک میزائل سے بھی بہت بڑی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو جس میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے، وہ تیرہ ہزار کلومیٹر کی دوری پر واقع اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ جنوبی کوریائی رپورٹ نے شمالی کوریا کے اْس دعوے کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ امریکا میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔