پیانگ یانگ(اے پی پی)امریکا کی جانب سے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری ہیں۔شمالی کوریا نے کم فاصلےتک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ کم فاصلےتک مار کرنے والےمیزائل مشرقی سمندر میں داغے گئے۔شمالی کوریا کے اس نئے میزائلوں کے تجربے سے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔