خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کو نواز نے میں جلدبازی نہ کی جائے ، جاپان

شمالی کوریا کو نواز نے میں جلدبازی نہ کی جائے ، جاپان
جاپانی وزیردفاع اتسونوری انودیرا نے شمالی کوریا کے معاملے میں جلدی کرنے سے خبردار کیا ہے ۔

ٹوکیو (اے پی پی) انہوں نے کہا کہ ماضی میں شمالی کوریا کے روئیے کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری نہیں کہ صرف مذاکرات کی حامی بھرنے پر اس کمیونسٹ ریاست کو نواز دیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک پر اقتصادی دباؤ بھی برقرار رکھا جائے ۔