خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی دھمکی

سیول: (ملت+اے پی پی) شمالی کوریا نے،،کسی بھی وقت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔ شمالی کوریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رہنما کِم جانگ اُن کی منتخب کی گئی جگہ سے کسی بھی وقت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جا سکتا ہے ۔ شمالی کوریا کے رہنما نے بھی یکم جنوری کو کہا تھا کہ ان کا ملک بین البراعظمی بیلسٹک تجربہ کرنے کے قریب ہے ۔ ادھر امریکی وزیر دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار اور بیلسٹک میزائل پروگرام امریکا کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہیں ۔ واشنگٹن شمالی کوریا کی جانب سے لانچ یا ٹیسٹ کیے گیے ایسے میزائل جو امریکا کی جانب آئیں گے مار گرائے گا ۔