خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی بین البراعظمی میزائل تجربے کے ساتھ امریکا کو دھمکی

(ملت آن لائن)شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البراعظمی میزائل تجربے کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے تین ہفتے قبل دوسرے بین البراعظمیٰ میزائل کا تجربہ کیا جسے کم جانگ نے امریکا کے لیے ایک وارننگ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کی مقامی میڈیا نےمیزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ بین البراعظمی میزائل صرف 47 منٹ تک فضا میں رہا اور 2300 میل کی بلندی پر پہنچا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کا تجربے پر کہنا تھا کہ میزائل کا تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پورا امریکا ہمارے میزائل کے نشانے پر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے تجربے کو اس کی حکومت کی خطرناک کارروائی قرار دیا ہے۔

جب کہ چین کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔
شمالی کوریا کی مقامی میڈیا نے نے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ بین البراعظمی میزائل صرف 47 منٹ تک فضا میں رہا اور 2300 میل کی بلندی پر پہنچا۔