خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا کی خبر ایجنسی نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائل سی آف جاپان میں ایک آبدوز سے داغا گیا۔ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے داغا گیا۔ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کے دو دن بعد کیا۔ اقوام متحدہ اور امریکا پہلے ہی شمالی کوریا کو میزائلوں کے تجربے کرنے پر وارننگ دے چکے ہیں لیکن کوریائی قیادت اسے نظر انداز کر کے تجربے جاری رکھے ہوئے ہے۔