خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کےآئندہ میزائل تجربے پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں:جنوبی کوریا

سیول (آن لائن) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربہ تنصیب پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ گائیون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنی جوہری تنصیب پیونگائی رائی پر ایک اور تجربہ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اس تنصیب پر ہونے والی
پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیانگ یانگ ایک اور جوہری ڈیوائس کسی بھی وقت اڑانے کے لئے تیار ہے ۔