خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے آمر لیڈر کو دنیا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،ٹرمپ

شمالی کوریا کے آمر لیڈر کو دنیا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،ٹرمپ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے آمر لیڈر کو دنیا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پراپنے ٹی وی خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو آمر لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اْن کے ہاتھوں دنیا بھر کویر غمال بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس کے کسی بہکاوے میں آئیں گے۔اس سے قبل امریکی وزارت دفاع اورجنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جونگ اْن کی توہین پرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے اْنہیں ایک بزدل شخص قراردیا اور لکھا تھا کہ شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سنا چکے ہیں۔ چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلئے بڑاخطرہ ہے جب کہ چینی صدرنے شمالی کوریا کے خلاف معاشی اقدامات استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔