خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،جاپان

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے کنارہ کشی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،جاپان

ٹوکیو:(ملت آن لائن) جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا سے اپیل کی کہ جوہری اسلحہ سازی سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدام اٹھائے۔ترک خبر رساں ادارے نے کیوڈو خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم آبے نے دارالحکومت ٹوکیو میں جنوبی کوریائی خفیہ سروس کے چیف سوْ ہون سے ملاقات سے قبل اپنے اعلانات میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے باز آنے پر مبنی ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس معاملے میں ٹھوس قدم اٹھانا حد درجے اہم ہے۔دوسری جانب سْو ہون نے آبے سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے کوریا جزیرہ نما علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملے میں شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں کوشاں جنوبی کوریائی صدرِ مملکت مون جے ان کی قیادت کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبے نے شمالی۔جنوبی کوریا اور امریکہ۔شمالی کوریا مذاکرات کی کامیابی کے لیے تعاون فراہم کے لیے تیار ہونے کا بھی پیغام دیا ہے۔
دہشت گردوں سے جھڑپ میں دو ترک فوجی شہید
انقرہ، ترک مسلح افواج کے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ایک فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ جندرس علاقے میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا ، جس سے ایک فوجی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب ضلع آعرے کی تحصیل دوع بیاضیت میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سارجنٹ شہید ہو گیا۔سیکورٹی فورسسز اور دہشت گردوں کے درمیان علاقے میں جھڑپ ہوئی جس دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔