خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ :(اے پی پی)امریکی قیادت میں اقوام متحدہ کی کمانڈ نے شمالی کوریا کے اْس الزام کو غیر مصدقہ اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک محاذ پر اْس کی فوج کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی فوج کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ کوریائی ملکوں کی سرحد پر واقع گاؤں پٍن مَنجوم میں اْس کی فوج کے ساتھ چھیڑچھاڑکے مظاہرے سے اجتناب کرے بصورت دیگر اْسے سبق سکھایا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریائی فوج کے مطابق امریکی فوجی نہ زیبا اور اشتعال انگیز اشارے کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی کمانڈ کے ترجمان کرسٹوفر بْش کے مطابق یہ الزام بے بنیاد ہے۔