خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت بھی ضروری ہے، امریکی فوجی کمانڈر

شمالی کوریا کے خلاف عسکری طاقت بھی ضروری ہے، امریکی فوجی کمانڈر
واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی خاطر سفارتکاری کے ساتھ عسکری طاقت کا استعمال بھی ضروری ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر ایڈمرل ہیری ہیرس نے جاپانی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرامز کو روکنے کی خاطر سفارتکاری کے ساتھ ساتھ فوجی طاقت کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔ عالمی طاقتوں کے مطابق شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم شمالی کوریا ان الزامات کو رد کرتا ہے۔