پیانگ یانگ(آئی این پی) شمالی کوریا میں فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنرل ری یونگ گل کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ جنرل ری کو 2013 میں موجودہ حکمران کم جونگ ان نے پیپلز آرمی کا چیف آف دی جنرل اسٹاف مقرر کیا تھا۔