خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد

نیویارک(ملت آن لائن)شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی سفری پابندی کے علاوہ اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں لگا دیں ہیں اور شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے مبینہ سربراہ سمیت 13 دیگر اہلکار اور 4 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ۔ذرائع کے مطابق شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد امریکا نے پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر یہ پابندیاں متفقہ طور پر منظور کی ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بیلسٹک میزائل تجربات کالعدم ہیں ۔