خبرنامہ انٹرنیشنل

شناخت تبدیل کرکے امریکی امیگریشن اور ویزا حاصل کرلیتے ہیں

نیویارک (ملت + آئی این پی) امریکی رکن کانگریس نے پاکستان اور سعودی عرب کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض پاکستانی اپنے نام، شناخت تبدیل کرکے امریکی امیگریشن اور ویزا حاصل کرلیتے ہیں۔نیویارک میں اپنے حلقہ انتخاب کے شہریوں سے خطاب میں امریکی رکن کانگریس مین پیٹر کنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ممالک پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سفری پابندی عائد کی ہے ان کی فہرست میں پاکستان اور سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے،۔ انہوں نے کہا بعض پاکستانی اپنے نام، شناخت تبدیل کرکے امریکی امیگریشن اور ویزا بھی حاصل کرلیتے ہیں، اس لیے امریکا میں دہشت گردوں کے ممکنہ داخلے کیلئے بھی یہ اقدام ضروری ہے۔