خبرنامہ انٹرنیشنل

شوکت میرزیویف ازبکستان کے نئے صدر منتخب

سابق وزیراعظم:(ملت+اے پی پی) اور عبوری صدر شوکت میرزیویف ازبکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے، صدر شوکت نے 88 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے صدر شوکت مرزیویف کی کامیابی کا اعلان کیا، صدر پانچ سال تک ازبکستان کی صدارت کریں گے۔ ازبکستان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے گذشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی، سابق صدر اسلام کریموف علالت کے باعث 27 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے ۔