خبرنامہ انٹرنیشنل

شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں

شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں

اسلام آباد(ملت آن لائن) سعودی عرب کی قید میں موجود شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں، شہزادہ ولید بن طلال نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں کو سعودی عرب نے کرپشن کیخلاف مہم کے دوران گرفتار کیا تھا،واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔ 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔ شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں،جن کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔

…………….
……اس خبر کو بھی پڑھیے…..

سعودی عرب، بدعنوانی کے الزام میں گرفتار مزید 20 اہم ملزم رہا

ریاض(ملت آن لائن) سعودی عرب میں بدعنوانی کے تحت حراست میں لئے گئے 20 افراد کو مالیاتی سمجھوتے کے بعد رہا کردیا گیاہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر سعودی سرکاری مشیر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ رہا کئے گئے افراد میں اعلیٰ عہدیدار، شہزادے ، وزارت خزانہ کا ایک سابق عہدیدار ، ایک کمپنی کا اعلیٰ عہدیدار اورکئی معروف سرمایہ کار شامل ہیں۔ سرکاری مشیر نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاکہ رہا ہونے والے 20 افراد نے مالیاتی سمجھوتے کی حامی بھر لی تھی اس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ آئندہ ایام میں مزید افرادکے رہا ہونے کا امکان ہے۔ امریکی جریدے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم کو سعودی عرب میں عوامی سطح پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس کے تحت 200 سے زیادہ اہم سرکاری عہدیدار، سرمایہ کار اورشاہی خاندان کے افراد گرفتار کئے گئے تھے۔