خبرنامہ انٹرنیشنل

شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کے بعد ان کی بیٹی بھی سامنے آگئی

شہزادہ ولید

شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کے بعد ان کی بیٹی بھی سامنے آگئی

ریاض (ملت آن لائن) سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ۔ شہزادہ ولید کے خاندان کے کسی بھی فرد کی طرف سے یہ پہلا پیغام ہے جو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔شہزادی ریم بنت الولید نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ آپ نے دنیا کو جلا بخشی، آپ میری دنیا ہو۔شہزادہ ولید بن طلال جنہیں مشرق وسطیٰ کا وارنبفے کہا جاتا ہےان 350 لوگوں میں سب سے ہائی پروفائل شخص تھے جنہیں 4 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، ان افراد میں شاہی خاندان کے افراد اور بزنس ٹائیکونز بھی شامل تھے جنہیں گرفتاری کے بعد ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل رٹز کارلٹن میں رکھا گیا تھا۔ان تمام افراد کو شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن کمیٹی کی سفارش پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شہزادہ ولید بن طلال کو لگ بھگ تین مہینے تک حراست میں رکھنے کے بعد ہفتہ کے روز رہا کیا گیا تھا۔