خبرنامہ انٹرنیشنل

شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل

شہزادہ ولید بن طلال

شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل

ریاض(ملت آن لائن)اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل سعودی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز جو 10 نومبر سےاپنے بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں آج ان کی طبعیت بگڑ گئی ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم سے گرفتار ہونے والے متعدد شہزادوں میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے ۔بیٹےکی گرفتاری کے باعث ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز نے بیٹے کی رہائی کے لیے 10 نومبرسے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق آج انکی حالت بھوک ہڑتال کے باعث بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تویشناک ہے ۔واضح رہے کہ 86سالہ طلال بن عبد العزیزموجودہ سعودی باشادہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سوتیلےبھائی ہیں۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 مسیحی ہلاک،12 زخمی

پورٹ ہارکورٹ(ملت آن لائن)نائیجیریا کی ایک ریاست میں عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے‘۔فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقےمیں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا، یہ علاقہ تیل کا حب تصور کیا جاتا ہے۔پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ’حملےمیں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔ریورز اسٹیٹ پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیسر نامدی اومانی کا کہنا تھا کہ فوری طور پر واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کیجاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کمشنر احمد ذکی نے واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے آغاز کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ نائیجیریا کا یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور ساتھ ہی یہاں متعدد طاقت ور ترین گینگز بھی موجود ہیں، جس کے باعث یہ علاوہ بد امنی کا شکار بھی رہتا ہے۔انہیں گینگز میں نائیجیریا کا ایک ’کلٹس‘ نامی گینگ بھی شامل ہے جس کا آغاز دہائیوں قبل یونیورسٹی سے شروع ہونے والی ایک تحریک سے ہوا اور اب یہ گینگ متاثرہ خطے کی سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔