خبرنامہ انٹرنیشنل

شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر

شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر

پیرس:(ملت آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل نے ہیتھرو سے فرانس کے شہر نیس تک برٹش ایئرویز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل نے فرانس کے ساحلی تفریحی مقام فرنچ ریوا میں سال نو کی خوشیاں منائیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے ہیتھرو سے فرانس کے شہر نیس تک برٹش ایئرویز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر ہوائی جہاز میں سب سے پہلے سوار ہوئے اور جہاز کی پچھلی نشتوں پرجا کر بیٹھ گئے۔ شہزادہ ہیری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے راستے بھر بیس بال کیپ پہنی رکھی جبکہ میگھن مرکل نے ساہ ٹوپی پہن رکھی تھی۔ خیال رہے کہ شہزادہ ہیری 2014 میں بھی نیویارک سے واشنگٹن کا سفر اکانومی کلاس میں کرچکے ہیں۔ شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر واضح رہے کہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

جکارتہ:(ملت آن لائن)انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹان کے صوبائی دارالحکومت تانجنگ سے سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ریسیکو حکام کے مطابق بچوں سمیت 48 افراد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بھی کشتی میں سوار تھے جن میں 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ انڈونیشین پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تانجنگ سیلور جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری 2017 کو سیاحوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک 25 اگست 2017 کو برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے۔