خبرنامہ انٹرنیشنل

شہزادہ ہیری دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبسڈر مقرر

شہزادہ ہیریشہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبسڈر مقرر

لندن: (ملت آن لائن+اے پی پی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور اْنہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے دولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر ان یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور اْمیدوں کو سنا جائے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ بھی اس کام میں ان کے ساتھ شریک ہوں گی اور وہ اس بات پر بے حد خوش ہیں۔ شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کی ترویج میں ملکہ الزبتھ کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ کا سربراہ اجلاس جمعہ کو لندن میں منعقد ہو گا۔