خبرنامہ انٹرنیشنل

شینزو آبے کو دوبارہ وزیراعظم منتخب

شینزو آبے کو دوبارہ وزیراعظم منتخب

ٹوکیو: (ملت آن لائن) جاپان کی پارلیمنٹ نے شینزو آبے کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ نئے اتحاد کے پاس پارلیمان کی دو تہائی نشستیں ہو گئیں، جس کے بعد آئین میں تبدیلی کی راہ ہمورا ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تازہ کشیدگی کے تناظر میں آبے آئین میں درج امن پسندی کی شق بدلنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنے والے کو سزائے موت ہونی چاہئے،ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے، ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے، اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے جس کے تحت سیف اللہ امریکا آیا تھا۔واضح رہے کہ ازبک تارکین وطن سیف اللہ سائیپوف نے دو روز قبل نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔