خبرنامہ انٹرنیشنل

شیوسینا نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (ملت + آئی این پی) بھارت میں ہندو ا نتہا پسند تنظیم شیوسینا نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں جو دہشت گرد حملوں سے بھی نہیں ہوئے ۔بھاری میڈیاکے مطابق شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی دیویندر فرنویس کو چیلنج کیا کہ وہ متحدہ طور پر ان سے مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے بہت کم افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوٹ بندی کے فیصلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے ۔ ملک پر اس دہشت گرد حملے کا آغاز کس نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور فرنویس کو متحدہ طور پر میرا مقابلہ کرنا چاہئیے،میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند کردوں گا۔