خبرنامہ انٹرنیشنل

صادق خان نےاسلام سےمتعلق لاعلم قراردےکرٹھیس پہنچائی:ڈونلڈ ٹرمپ

لندن /نیویارک(آئی این پی) امریکا میں نفرت انگیز بیانات دینے والیصدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی ہے ،صادق خان کے بیانات ناگوار اور بد اخلاقی پر مبنی ہے،میں احمق نہیں ہوں ،ممکن ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے نہ ہوں۔برطانوی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ وہ احمق نہیں ہیں ۔ دوسری بات وہ تقسیم کرنے والے بھی نہیں ہیں ۔بلکہ اوباما کے برعکس وہ لوگوں کو متحد کرنے والے شخص ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم بہت اچھے تعلق کی طرف نہیں جا رہے ہیں ۔ مجھے ڈیوڈ کیمرون سے اچھے تعلقات کی امید ہے لیکن وہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آتے۔انکا کہنا تھاکہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات نہیں ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ نو منتخب مئیر لندن صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان کے بیانات ناگوار اور بد اخلاقی پر مبنی ہے ۔ اس سے پہلے مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے پر صادق خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات امریکا اور برطانیہ کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں ۔خیال رہے کہ لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا جس یہ کہا گیا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے صادق خان مستثنی ہوں گے۔صادق خان نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا: یہ صرف میری حد تک نہیں ہے۔ یہ میرے دوست، خاندان اور دنیا بھر میں ان سب لوگوں کے بارے میں ہے جو مجھ سے ملتے جلتے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔