خبرنامہ انٹرنیشنل

صادق خان کا لندن کامیئربننامسلمانوں کےاتحاد کاثبوت ہے،پوپ فرانسس

فرانس:(آن لائن)مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ’ صادق خان کا لندن کا میئر بننا یورپ میں مسلمانوں کےاتحادکاثبوت ہے’۔ مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اخباری انٹرویو میں برطانیہ میں پہلی بار لیبر پارٹی کے مسلمان میئر کے انتخاب کو تاریخی اقدام قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق خان کی کامیابی یورپی مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے،پوپ فرانسس نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں صادق خان کا میئر ہونا اہم بات ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یورپ میں اتحادکی پہلےسےکہیں زیادہ ضرورت ہے، پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ ‘یورپ میں اسلام اورانتہاپسندی کاآپس میں کوئی تعلق نہیں’۔ایک سوال کے جواب میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ یورپ میں محض مسیحیت کی جڑیں نہیں، مسلمان اور دیگر عقائد کے افراد صدیوں سے مل کر رہ رہے ہیں اور ان میں اب زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔