خبرنامہ انٹرنیشنل

صدراوباما امریکی ڈرون حملوں کی تفصیلات سامنےلائیں گے

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر براک اوباما امریکی ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے لائیں گے، تفصیلات میں پاکستان افریقہ، یمن میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار شامل ہونگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس2009 سے اب تک کیے گئے ڈرون حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کرے گا۔ جن میں افغانستان، شام اور عراق میں ڈرون حملوں سے متعلق کوئی ڈیٹا شامل نہیں ہوگا۔ امریکی حکومت کی جانب سے ایک انتظامی حکم بھی جاری کیا جائے گا۔حکومت فوجی آْریشنز میں عوام کے تحفظ کی اہمیت کی ہدایت دیگی۔لندن بیورو آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم کے اندازے کے مطابق پاکستان، صومالیہ اور یمن میں2002 سے امریکی ڈرون حملوں میں1100 سے زائد عام شہری مارے گئے۔