خبرنامہ انٹرنیشنل

صدراوباما نے شمالی کوریا کی پیشکش مسترد کر دی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی کوریا کے ساتھ سالانہ فوجی مشقوں کو منسوخ کرنے سے متعلق شمالی کوریا کی پیشکش کومسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے جس میں اس کیمونسٹ ملک نے کہا تھا کہ اگر امریکا اور جنوبی کوریا اپنی سالانہ فوجی مشقوں کو منسوخ کرتے ہیں تو وہ مزید جوہری تجربات سے باز رہے گا۔ ادھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے پیونگ یانگ کی طرف سے کیے گئے حالیہ آبدوز بیلاسٹک میزائل تجربے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل اور جوہری ٹیسٹ کر چکا ہے۔