خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

صدر السیسی نے آئندہ

صدر السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

قاہرہ، (ملت آن لائن) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طو ر پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔صدر السیسی کی جانب سے ان کے ایک نمائندے نے گذشتہ روزکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ وہ 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اندراج کرانے والے پہلے امیدوار ہیں۔مصری فوج نے ایک روز قبل ہی ان کے ایک ممکنہ حریف صدارتی امیدوار سابق چیف آف اسٹاف ریٹائرڈ جنرل سامی عنان کو جعل سازی اور فوجی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔یادرہے کہ 2014ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں مسلح افواج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی 96.9 فی صد ووٹ لے کر ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ان کے حریف امیدوار حمدین صباحی کے حق میں صرف 3فی صد ووٹ پڑے تھے جبکہ باقی ووٹوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی کو مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے آرمی چیف کے منصب پر فائز کیا تھا لیکن انھوں نے جولائی 2013ء میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد ڈاکٹر مرسیکو برطرف کر دیا گیاتھا اور بعد میں ان کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی ۔گذشتہ پانچ برس کے دوران میں ملک کی اس سب سے بڑی اور منظم جماعت کے خلاف السیسی حکومت نے سخت کریک ڈاؤن کیا ہے اورا س کے نتیجے میں اس کے 2000 سے زیادہ کارکنان مارے گئے تھے اور ہزاروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔ اخوان اور اس کی ہم نوا مذہبی سیاسی جماعتوں نے گذشتہ صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔