خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر بنا تو امریکا اور بھارت بہترین دوست بن جائینگے،ڈونلڈ ٹرمپ

نیوجرسی(آئی این پی)امریکی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکیوں کے ووٹ لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر بنے توامریکااوربھارت بہترین دوست بن جائیں گے، میں ہندووں اوربھارت کابہت بڑاپرستارہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی میں ہندوکمیونٹی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں صدربناتوہندووں اوربھارتیوں کووائٹ ہاوس میں یقینی طورپرحقیقی دوست ملے گا، کوئی بھی تعلق بھارت امریکاتعلقات سے بڑھ کرنہیں ہوگا۔ری پبلیکن صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کے تبادلے میں بھارت کے کندھے سے کندھاملاکرچلیں گے اورمل کراپنے شہریوں کی حفاظت کریں گے۔ داعش کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کروں گا۔ایک جانب بھارت کو ناکامیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اسے غیر متوقع طور پر دوست مل رہے ہیں۔