خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر شی کے دورہ بنگلہ دیش سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تعمیر کو نئی توانائی ملی ،چین

بیجنگ (ملت + آئی این پی )چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہصدر شی جن پنگ کے دورہ بنگلہ دیش سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی تعمیر کو نئی توانائی ملی ہے ، چین بنگلادیش تعلقات کو اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات میں بدلا جائے گا،دونوں ممالک کے سربراہوں نے توانائی ،بجلی ،نقل وحمل ، مواصلات ، بنیادی تنصیبات زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ۔منگل کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابقگزشتہ دنوں چینی صدر شی جن پنگ نے کمبو ڈیا ، بنگلادیش کا سرکاری دورہ کیا اور بھارتی شہر گوا میں برِ کس ممالک کی آٹھویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی۔ ان سفارتی سر گرمیوں کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دورہ بنگلادیش نہ صرف دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے مفید ثابت ہوا بلکہ ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر کے لیے بھی سازگار رہا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا موجودہ دورہ بنگلادیش تیس سالوں میں چینی سربراہ کا پہلا دورہ ہے۔ اس دورے سے چین بنگلادیش کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے تعاون اور خطے کی مشترکہ ترقی اور ہم نصیب تعمیر میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بنگلادیش کی حکومت ، قانون سازی کے ادارے سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گہرا تبادلہ خیال کیا۔ چین اور بنگلادیش نے مشترکہ اعلان بھی جاری کیا کہ چین بنگلادیش تعلقات کو اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات میں بدلا جائے گا۔ ۔ چین بنگلادیش کا پہلا اسٹریٹجک تعاون کا ساتھی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں سنگ میل کا کردار ادا کرتا ہے۔ بنگلادیش کی جماعتوں نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک برادرانہ تعاون کی حمایت کی ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں نے توانائی ،بجلی ،نقل وحمل ، مواصلات ، بنیادی تنصیبات زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ۔ اس کے علاوہ دو طرفہ آزاد تجارتی زون کے قیام کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔۔ دورے کے دوران دونوں سربراہوں نے تیس سے زاِئد تعاون کے معاہدوں پر دستحط کی تقریب میں شرکت کی۔