خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر منتخب ہوا تو شامی تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردوں گا،ٹرمپ

اوہائیو (ملت + آئی این پی)ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو شامی تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردیں گے ، جبکہ ہیلری کی شان میں قصیدے پڑھنے والی مشیل اوباما کا کہنا ہے کہ ہلیری براک اوبامااوربل کلنٹن سے بھی بہترصدر ثابت ہوں گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکا امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے ۔ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی میں شرکت کی ۔ مشیل اوباما نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ارلی ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دھاندلی کا اس لیے شور مچارہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ووٹرز گھروں سے نہ نکلیں ۔ان کاکہناتھاکہ ہلیری ۔۔براک اوبامااوربل کلنٹن سیبھی بہترصدرثابت ہوں گی۔لاس اینجلس میں ایک شخص نے ہالی وڈ کے ۔ واک آف فیم۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ ہتھوڑے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر نے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔