خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ اور صدر شی کی ملاقات کیلئے رابطے میں ہیں ، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پھنگ کے درمیان ملاقات اور دیگر سطحوں پر تبادلہ خیالات کے انتظامات کے لئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ ریکس ٹلرسن کے ساتھ ہفتہ کی سہ پہر ایک ملاقات میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے دورے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ ہیں جو نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے چین کے دورے پر آئے ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہ بیجنگ میں آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ اسے چینی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا موقع ملا ہے ۔