خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے مؤقف میں بڑی تبدیلی

ٹرمپ آج پہلا

صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے مؤقف میں بڑی تبدیلی

واشنگٹن:(ملت آن لائن)صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے مؤقف میں بڑی تبدیلی، امریکی صدر ڈوبلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے حوالے سے اپنے مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے تارکین وطن کے بچوں کو قانونی تحفظ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس دوران امریکی صدر کی تارکین وطن کے حوالے سے موقف میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے بچوں کو قانونی تحفظ دینے کا عندیہ دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈریمرز کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ پروگرام میں شامل نوجوانوں کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ مسئلہ بہت جلد حل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق ہمیشہ سخت مؤقف رکھا ہے اور ان کے برسر اقتدار آتے ہی متعدد تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔ چند روز قبل ٹرمپ نے تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے لیے نیا قانون لانے کی تجویز بھی پیش کی تھی جبکہ گرین کارڈ کے حصول کے لیے پوائنٹس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔