خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ کی تجارتی حلقوں کو انفراسٹرکچر پروگرام پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی

نیویارک (ملت آن لائن + اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیداواری تجارتی حلقوں کو ایک دفعہ پھر یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت ڈھانچہ جاتی پروگرام پر اسی سال عملدرآمد کرے گی۔ یہ بات امریکی شہر بالٹی مور میں قائم مارلن سٹیل کے صدر ڈریوگرین بلاٹ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان مین کیا۔گرین بلاٹ نے چند روز قبل پیداواری تجارتی نمائندوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر جس نقطے پر سب سے زیادہ بحث ہوئی وہ انفراسٹرکچرکے منصوبے ہیں جن پر دس ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس حوالے سے صدر کو دو فہرستیں دی گئی ہیں جن میں پلوں، پائپ لائنوں اور پانی کے 26 بڑے منصوبے اور 51 دوسرے منصوبوں کی درخواست کی گئی ہے۔صدر نے ان منصوبوں پر کام کا آغاز اسی سال کرانے کی یقین دہانی کرائی۔