خبرنامہ انٹرنیشنل

صدیوں پرانی توریت اسرائیل اسمگل کرنے کے شبے میں یہودی گرفتار

صنعاء:(اے پی پی) یمنی سکیورٹی حکام نے کہاہے کہ اقلیتی یہودی آبادی کے ایک رکن کو حراست میں لیا گیا ہے اور اْس پر الزام ہے کہ وہ800 سالہ پرانی توریت کی اسرائیل اسمگلنگ میں ملوث ہو سکتا ہے۔برلن ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار یہودی کا نام یحییٰ یوسف یائش بتایا گیا ہے۔ اِس شخص سے صنعاء پر کنٹرول رکھنے والی حوثی ملیشیا کی خفیہ سروس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صنعاء کے ہوائی اڈے کے تین ملازمین بھی شاملِ تفتیش ہیں۔ اْدھر اسرائیل میں جیوش ایجنسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قدیمی توریت طومار کو ایک رابی کے ساتھ گزشتہ ماہ اسمگل کیا گیا تھا۔