خبرنامہ انٹرنیشنل

صنعا میں یمنی وزارت دفاع پر سعودی اتحادی فوج کا حملہ

صنعا میں یمنی وزارت دفاع پر سعودی اتحادی فوج کا حملہ
صنعا:(ملت آن لائن) یمنی وزارت دفاع پر سعودی اتحادی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صنعا میں یمنی وزارت دفاع پر سعودی اتحادی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے، ابتدائی اطلاع کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے یمن کی وزارت دفاع پر 2 میزائل داغے ہیں تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاعات سامنے نہیں آئی جب کہ سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملے کے بعد جنگی طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نےالزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم سعدالحریری بھی سعودی عرب میں نظربند ہیں۔ بیروت میں ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا کردیا ہے۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے نشر ہونے والی تقریر میں اپنے استعفے کا اعلان کیا اور ابھی تک لبنان واپس نہیں آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سعد الحریری سے دباؤ میں استعفیٰ لیا گیا جو غیر اخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ نصراللہ نے کہا ’ہم سعودی عرب کی جانب سے اپنے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ایران اور حزب اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لبنانی صدر نے حریری کے استعفی کو قبول نہ کرتے ہوئے ان سے وطن واپس آنے کی اپیل کی ہے۔