خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ:مبینہ کاربم دھماکے میں 5افراد ہلاک ،7زخمی

موغادیشو:(اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔موغادیشو میں کار بم دھماکہ ہوا،دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی، دہشتگرد تنظیم کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ہوٹل کو ٹارگٹ کیا۔پولیس ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا،دھماکے کے بعد دارالحکومت میں خوف وہراس پھیل گیا،دھماکے کے بعد ہوٹل کے باہر چار لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔