خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ: منی مسافر بس میں بم دھماکہ 20 افراد ہلاک

موغادیشو:(اے پی پی) صومالیہ میں منی مسافر بس کے سڑک کنارے بم دھماکے کی زد میں آنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے امریکی ریڈیو کے مطابق یہ دارالحکومت موغادیشو سے 30 کلومیٹر دورلافول شہر میں پیش آیا ۔جائے حادثہ پر موجودپولیس افسر نے بتایا کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تھا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ہر طرف لاشیں بکھر گئیں۔انہوں نے کہا کہ بس میں تقریباً 21 سے 23افراد سوار تھے۔فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایسے حملوں میں شدت پسند تنظیم الشاب ملوث رہی ہے۔