خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ: ٹریفک پولیس کے دفتر پر خود کش حملہ، 5 افراد ہلاک

موغادیشو(آن لائن)صومالیہ میں ٹریفک پولیس کے دفتر پر خود کش حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ٹریفک پولیس کے صدر دفتر پر خود کش کار سوار کے حملے میں تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں کے بعد ایک شخص نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔#/s#