صومالیہ:(اے پی پی)صومالیہ میں مارٹر حملوں اور دھماکوں میں چودہ شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔صومالیہ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے دھماکوں اور مارٹرحملوں میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملوں کی ذمہ اری قبول کرلی ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے حملہ آور گروپ کا کہنا تھا کہ ان کا نشانہ صدارتی محل تھا، مارٹر گولے محلات سے تین سو میٹر دور جا گرے۔