خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ کیلئے چین کا دو ملین ڈالر کا عطیہ

موغا دیشو (ملت + آئی این پی )چینی حکومت نے صومالیہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی خوراک پروگرام کیلئے دو ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے ، جہاں قحط کے باعث خوراک کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے ، اس سلسلے میں صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں عالمی خوراک پروگرام صومالیہ کے تحت ایک خصوصی تقاریب منعقد کی گئی ، جس میں صومالیہ نے چینی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی عالمی خوراک پروگرام صومالیہ کے ڈائریکٹر لارینٹ بوکیرا نے کہا کہ صومالیہ غیریقینی موسمی صورتحال کے باعث قحط سالی کا شکار ہے ، جس ملک کے بیشتر حصوں میں فصلوں کی کاشت متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تاریخی تعاون کر رہا ہے اور ہمیں چین کا ساتھی ہونے پر فخر ہے۔