موغادیشو:(اے پی پی)صومالیہ کے سابق وزیر دفاع محی الدین محمد حاجی ابراہیم دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بم انکی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سابق وزیر دفاع صومالیہ کی کولن پارٹی سے منسلک تھے اور اِس وقت پارلیمان کے اسپیکر کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔