خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ کے صدارتی محل پر مارٹر گولوں سے حملہ7 افراد زخمی

موغادیشو (ملت آن لائن + آئی این پی) کابینہ اجلاس کے دوران صومالیہ کے صدارتی محل پر مارٹر گولوں سے حملے میں 7 افراد زخمی ہو گے ،حملے میں صدارتی محل کی تین خادمائیں بھی زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقصومالیہ کے صدارتی محل میں کابینہ اجلاس کے دوران مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب کابینہ کے ارکان ایک اجلاس کے سلسلے میں صدارتی محل میں موجود تھے۔صدارتی محل کی سیکیورٹی پر مامور ایک سینیر عہدے دار کے مطابق ایک مارٹر گولہ محل کے احاطے میں گرا جس سے صدارتی محل کی تین خادمائیں زخمی ہو گئیں۔کم ازکم تین مارٹر گولے صدارتی محل کے قریب واقع ایک آبادی پر گرے۔ا ایک مارٹر گولہ صدارتی محل کے قریب ایک مکان پر گرا جس سے عام لوگ زخمی ہوئے ۔ چار زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔مارٹر گولوں کا حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب ملک کی نئی منتخب کابینہ کے ارکان کا پہلا اجلاس وزیر اعظم علی خیری کی سربراہی میں ہو رہا تھا۔اس میٹنگ میں عہدے داروں نے سیکیورٹی اور ملک میں خشک سالی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔حملے میں کوئی حکومتی عہدے دار زخمی نہیں ہوا۔ صدر محمد عبداللہ عرب لیگ کی 28 ویں سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں اردن کے دارالحکومت عمان میں ہیں۔کسی نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم صومالیہ کا عسکریت پسند گروپ الشاب اکثر وقات سرکاری اہداف پر اس نوعیت کے حملے کرتا رہتا ہے۔