خبرنامہ انٹرنیشنل

صومالیہ: ہوٹل پردہشت گردوں کاحملہ 15 افراد ہلاک

موغا ديشو:(اے پی پی) صومالیہ کے دارالحکومت میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وزیر مملکت برائے ماحولیات سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وزیر مملکت برائے ماحولیات سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے بعد 3 دہشت گردوں نے ہوٹل کے اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود تمام حملہ آور مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں وزیر مملک برائے ماحولیات سمیت 2 ڈاکٹرز مارے گئے اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک الشباب نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔