صہیونی فوجی کو تھپڑمارنے والی باہمت فلسطینی لڑکی احد تمیمی رہا ہوگئی ، سترہ سالہ بہادرلڑکی کی گرفتاری نے پوری دنیا میں اسرائیل کی ساکھ پرسوال اٹھادیے تھے۔
مغربی کنارے کے گاؤں نبی صالح میں پندرہ دسمبرکوناقابل فراموش واقعہ پیش آیا، سولہ سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی نے اسرائیلی فوجی کوتھپڑ اور لاتیں ماریں ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔
اس تھپڑ کی گونج نے پوری دنیا کومتوجہ کیا اسرائیل اس تھپڑکی گونج برداشت نہ کرسکا، سولہ سالہ لڑکی پربارہ الزامات لگائے گئے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا آٹھ ماہ کی قید ہوئی۔
دوسری جانب مغربی کنارے سمیت پوری دنیا میں احتجاج ہوا سرحدی دیوارپراحد تمیمی کی بڑی سی تصویربنائی گئی جذبہ آزادی کی علامت بن گئی، آج احد تمیمی کورہا کردیا گیا ہے اسے اس کے گھرمغربی کنارے پہنچادیا گیا ہے۔